جو میاں بیوی اولاد کی نعمت سے محروم ہیں۔ ان کے لئے اور جو چاہتے ہیں کہ انہیں بیٹا ہوجائے ان کے لئے بھی قرآن کریم کی ایک ایسی آیت شیئر کر رہے ہیں۔ جو حضرت زکریا ؑ نے جب تلاوت کرکے اللہ سے اولاد کی دعا کی تو اللہ نے انہیں بیٹا عطا کیا۔ جس کا ذکر سورۂ آل عمران میں موجود ہے۔ درحقیقت حضرت زکریا ؑ حضر ت بی بی مریم ؑ کے خالو تھے۔ اور جس حجرے میں حضرت بی بی مریم ؑ رہتی تھیں۔ ان کے پاس غیر موسمی پھل ہوتے تھے یعنی گرمی کے پھل سردی کے موسم میں اور سردی کے پھل گرمی کے موسم میں۔یہ دیکھ کر حضرت زکریا ؑ نے تعجب سے پوچھا کہ یہ کہاں سے آئے؟ انہوں نے کہا اللہ کی طرف سے۔ بے موسمی پھل دیکھ کر حضرت زکریا ؑ کے دل میں بھی (بڑھاپے اور بیوی کے بانجھ ہونے کے باوجود) یہ آرزو پیدا ہوئی کہ کاش اللہ تعالیٰ انہیں بھی اسی طرح اولاد سے نواز دے۔چنانچہ بے اختیار دعا کے لئے ہاتھ بارگاہ الٰہی میں اٹھ گئے۔جس کا ذکر سورۂ آل عمران کی آیت نمبر ۸۳ میں کچھ یوں آیا ہے۔

ھُنَالِکَ دَعَا زَکَرِیَّا رَبَّہٗ ج قَالَ رَبِّ ھَبْ لِیْ مِنْ لَّدُنْکَ ذُرِّیَّۃً طَیِّبَۃًج اِنَّکَ سَمِیْعُ الدُّعَآءِ

ترجمہ: اسی جگہ زکریا ؑ نے اپنے رب سے دعا کی، کہا کہ اے میرے پروردگار! مجھے اپنے پاس سے پاکیزہ اولاد عطا فرما
حضرت زکریا ؑ جب حجرے میں نماز ادا کر رہے تھے تو فرشتوں نے انہیں آواز دی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو یحییٰ ؑ کی یقینی خوشخبری دیتا ہے۔ سورۂ آل عمران کی اسی آیت نمبر ۸۳ کو وہ میاں بیوی بھی روزانہ ۵ بار تلاوت کریں۔ جنہیں اولاد نہیں ہورہی اور وہ میاں بیوی بھی تلاوت کریں جو بیٹے کے خواہش مند ہیں۔ اللہ کی ذات حضرت زکریا ؑ کی اس دعا کے صدقے میں آپ سب پر اپنی رحمتوں کا نزول فرمائیں آمین۔ اور اسی آیت کے نقش بھی ہمارے روحانی سینٹر میں موجود ہیں۔آپ وہ نقش بھی حاصل کرسکتے ہیں۔ اسکے علاوہ بھی اگر آپ کا کوئی روحانی مسئلہ ہو جس کا آپ کو حل نہیں مل رہا تو آپ ہم سے ان نمبرز پر رابطہ کرلیں۔

Female: 0321-7970893

Male: 0323-4028555

Related Posts

آیت الکرسی عربی اور اردو ٹرانسلیشن

آیت الکرسی عربی اور اردو ٹرانسلیشن

اللّٰهُ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ الۡحَـىُّ الۡقَيُّوۡمُ لَا تَاۡخُذُهٗ سِنَةٌ وَّلَا نَوۡمٌ‌ؕ لَهٗ مَا فِى السَّمٰوٰتِ وَمَا فِى الۡاَرۡضِ‌ؕ مَنۡ ذَا الَّذِىۡ يَشۡفَعُ عِنۡدَهٗۤ اِلَّا بِاِذۡنِهٖ‌ؕ يَعۡلَمُ مَا بَيۡنَ اَيۡدِيۡهِمۡ وَمَا خَلۡفَهُمۡ‌ۚ وَلَا يُحِيۡطُوۡنَ...

Surah e Kahf Ki Fazilat

Surah e Kahf Ki Fazilat

Hazrat Abdullah Bin Umar (R.A.) say riwayat hai k Hazoor Nabi Kareem S.A.W. nay farmaya k "Jis Shakhs nay Juma k din Surah e Al-Kahaf ki tilawat ki qayamat k din az asman ta zameen us k liye noor hi noor hoga aur us k dono Juma k darmian k sab gunah maaf kar diye jaen...

سورۂ الکہف کا تعویذ

حضرت عبداللہ بن عمرؓ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ جس شخص نے جمعہ کے دن سورۂ الکہف کی تلاوت کی قیامت کے دن از آسمان تا زمین اس کے لئے نور ہی نور ہوگا اور اور اس کے دونوں جمعہ کے درمیان کے سب گناہ معاف کر دئیے جائیں گے۔  (تفسیر ابن کثیر) حضرت براء بن...