عید کا چاند تم نے دیکھ لیا
چاند کی عید ہوگئی ہوگی
تجھ کو میری نہ مجھے تیری خبر جائے گی
عید اب کے بھی دبے پاؤں گزر جائے گی
عید آئی تم نہ آئے کیا مزہ ہے عید کا
عید ہے تو نام ہے اک دوسرے کی دید کا
جس طرف تو ہے ادھر ہوں گی سبھی کی نگاہیں
عید کے چاند کا دیدار بہانہ ہی سہی
اس سے ملنا تو اسے عید مبارک کہنا
یہ بھی کہنا کہ میری عید مبارک کر دے
فلک پہ چاند ستارے نکلتے ہیں ہر شب
ستم یہ ہے کہ نکلتا نہیں ہمارا چاند
کہتے ہیں عید ہے آج ہماری بھی عید ہوتی
ہم کو اگر میسر جناب کی دید ہوتی
ٓٓآئی ہوا تو اسے عید مبارک کہیو
اورکہیو کہ کوئی یاد کیا کرتا ہے
جو لوگ گزرتے ہیں مسلسل راہ دل سے
دن عید کا ان کو ہومبارک تہہ دل سے
عید اب کے بھی گئی یونہی کسی نے نہ کہا
کہ تیرے پیار کو ہم تجھ سے ملا دیتے ہیں
ہم نے تجھے دیکھا نہیں کیا عید منائیں
جس نے تجھے دیکھا ہو اسے عید مبارک
اس مہربان نظر کی عنایت کا شکریہ
تحفہ دیا ہے عید پہ ہم کو جدائی کا
عید کے بعد وہ ملنے کے لئے آئے ہیں
عید کا چاند نظر آنے لگا عید کے بعد
مہک اٹھی ہے فضا پیراہن کی خوشبو سے
چمن دلوں کا کھلانے کو عید آئی ہے
ہے عید کا دن آج تو لگ جاؤ گلے سے
جاتے ہو کہاں جان میری آ کے مقابل
عید کو بھی وہ نہیں ملتے ہیں مجھ سے نہ ملیں
اک برس دن کی ملاقات ہے یہ بھی نہ سہی
عید کا دن تو ہے مگر
میں اکیلے تو ہنس نہیں سکتا
تو آئے تو مجھ کو بھی
عید کا چاند دیکھائی دے
وہاں عید کیا وہاں دید کیا
جہاں چاند رات نہ آئی ہو
Female: 0321-7970893
Male: 0323-4028555
Surah Taweez For Virgo Star Burj Sumbla
برج سنبلہ والے...
Tabassum K Liye Mohabbat Ka Taweez
جن کا نام تبسم ہے۔...
Beshumar Dolat Lane Wali Ayat
سورۂ الطلاق کی آیت...
Sugar Ko Control Karne Wala Sharbat
جن کی شوگر ہمیشہ...
Real Dream Meaning By Dream Experts
جو خواب آپ دیکھتے...
Uterus Ki Rasoli Se Shifa Ka Taweez
اگر آپ یوٹرس کی...
Bartan Dhone Me Dil Na Lagna | Ghar Ki Safai Karna Secrets
جن لڑکیوں کا گھر...
Hair Growth For Best Wazifa | Best Food For Hair Growth
ہمارے روحانی سینٹر...
Roha And Usman Marriage | Roha Aur Usman Ki Jori Kesi Hai
ویب سائٹ پر ایک...
Libra K Liye Isme Azam | Libra Star Walon K Liye Wazifa
جن کا سٹار لیبرا...
Isme Azam For Virgo | Virgo People Wazifa For All Problems
جن کا سٹار ورگو ہے...