شب قدر کی دعا
اَللّٰھُمَّ اِنَّکَ عَفُوُّ تُحِبُّ الْعَفْوَ فَاعْفُ عَنَّا
الٰہی عزوجل تو بہت معاف فرمانے والا ہے معاف کرنے کو پسند کرتا ہے پس مجھے معاف فرمادے۔
حضرت ابو ہریرہؓ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا جو شخص حالت ِ ایمان میں طلبِ ثواب کے لئے شب قدر میں قیام کرتا ہے، اس کے سابقہ گناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں۔ (بخاری شریف)
حضرت انس ؓ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ رمضان کا مہینہ آیا تو حضور ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ تمہارے پاس یہ مہینہ آیا اور اس میں ایک ایسی رات ہے جو ہزار مہینوں سے بہتر ہے۔ جو شخص اس رات سے محروم رہ گیا تو وہ تمام بھلائیوں سے محروم رہ گیا اور اس کی بھلائی سے محروم نہیں رہتا مگر وہ جو بے نصیب ہو۔ (ابن ماجہ شریف)
شب قدر میں حضرت جبرائیل ؑ بھی فرشتوں کی جماعت کے ساتھ روئے زمین پر اترتے ہیں اور ان گھروں میں تشریف لے جاتے ہیں جہاں پر عبادات ادا کی جارہی ہوں۔اس لحاظ سے شب قدر چونکہ بے حد افضل اور برکتوں والی رات ہے۔ اس رات میں کی گئی عبادت کا ثواب بھی ہزاروں گنا بڑھ جاتا ہے۔ لہٰذا اس رات کے نوافل ادا کرنے کا طریقہ آپ سے شیئر کیا جا رہا ہے۔
شب قدر
حضرت عبداللہ ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا شب قد ر کو رمضان کے آخری عشرہ میں تلاش کرو جب 9 دن باقی رہ جائیں،7 دن باقی رہ جائیں یا 5 دن باقی رہ جائیں۔
شب قدر کے نوافل
اس رات میں 6 رکعت نفل 2,2 کرکے اس طرح ادا کریں کہ ہر رکعت میں سورۂ الفاتحہ کے بعد سورۂ الاخلاص 7 بارتلاوت کریں۔ اور نوافل ادا کرنے کے بعد 1807 مرتبہ استغفر اللہ کی تسبیح کریں۔
۲ ۴ رکعت نفل نماز اس طرح ادا کریں کہ ہر رکعت میں سورۂ الفاتحہ کے بعد سورۂ القدر ایک بار اور سورۂ الاخلاص 27 بار تلاوت کریں۔ پھر سجدے میں جاکر یہ دعا پڑھیں ۔
سُبْحَانَ اللّٰہِ وَالْحَمْدُ لِلّٰہِ وَلَآ اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَاللّٰہُ اَکْبَر
۳ چار رکعت نفل اس طرح ادا کریں کہ ہر رکعت میں سورۂ الفاتحہ کے بعد ایک مرتبہ سورۂ التکاثر اور ۳ مرتبہ سورۂ الاخلاص تلاوت کریں۔
۴ بارہ رکعت نوافل دو، دو کرکے اس طرح ادا کریں کہ ہر رکعت میں سورۂ الفاتحہ کے بعد ۳ مرتبہ سورۂ الاخلاص تلاوت کریں۔ ہر بار سلام پھیرنے کے بعد 10 بار یا 110 بار تیسرا کلمہ پڑھیں۔
شب قدر کے جو نوافل ہم نے آپ سے شیئر کیے ہیں۔ ان کو ادا کرنے کی بے حد فضیلت ہے کیونکہ لیلۃ القدر میں یہ نوافل ادا کرنے والے کے دل کی تمام جائز دعائیں جلد قبولیت کا درجہ پالیتی ہیں۔ اگر کوئی بیمار پڑھے تو بحکم خدا شفاء پائے گا ان شاء اللہ۔ اس عباد ت کے وسیلے سے بے اولاد صاحب اولادہوجاتے ہیں۔ میاں بیوی کے رشتے میں انتہائی محبت پیدا ہوتی ہے۔ ان نوافل کو ادا کرنے والے کی زبان میں ایسی تاثیر پیدا ہوتی ہے کہ وہ جب بھی اللہ سے کوئی جائز دعا مانگے تو اس کی وہ دعا رد نہیں ہوتی۔ شب قدر کی اس عبادت کی برکت سے رزق میں کشادگی، برکت اور فراوانی پیدا ہوتی ہے۔ اور صغیرہ و کبیرہ گناہوں کی بخشش اللہ کی رحمت سے ہو جاتی ہے۔ ہم آپ کو بتاتے چلیں کہ شب قد ر میں مختصر سی عبادت کا بھی اتنا اجر ہے کہ رحمتیں اس انسان پر برستی ہیں جو اس رات کو عبادت میں گزارے انشا ء اللہ۔
Female: 0321-7970893
Male: 0323-4028555
Zalim Sas K Dil Mein Mohabbat Ka Taweez
ہمارے روحانی سینٹر...
Hamal Tehrane Ka Powerful Naqsh
ایک خاتون جن کے...
Love & Attraction Taweez For Libra
برجِ میزان لبرا...
Hamal Ki Khushkhabri Ka Naqsh
ایک خاتون جن کی...
Arqunisa Ka Rohani Taweez
ایک جسمانی درد...
Protein In Urine Treatment
اگر آپ کو پیشاب...
Slow Baby Growth In Pregnancy
حمل میں بچے کی...
Naqsh Surah Maryam Se Hamal
اولاداللہ کی طرف...
Lablaba Ki Bimari Se Shifa Ka Taweez
لبلبے یعنی پین...
Surah Yusuf Naqsh For Baby Boy
ایک خاتون جنہیں...
Surah Yusuf For Pregnancy
18 سال سے اولاد کی...
Powerful Love Taweez For Aries
اگر آپ کا شمار ان...











