آج ہم آپ سے ماہ رجب کی بہت ہی پاورفل اور بہت ہی مجرب دعا شیئر کر رہے ہیں۔ یہ وہ بابرکت دعا ہے جو معلٰی بن خنیس نے حضرت امام جعفر صادق ؑ سے روایت کی ہے۔ آپ ؑ نے فرمایا کہ ماہ رجب میں یہ دعا پڑھا کرو۔
ماہ رجب کی دعا
اَللّٰھُمَّ اِنِّی أَسْأَلُکَ صَبْرَ الشَّاکِرِیْنَ لَکَ، وَعَمَلَ الْخَاءِفِیْنَ مِنْکَ، وَیَقِیْنَ الْعَابِدِیْنَ لَکَ اَللّٰھُمَّ أَنْتَ الْعَلِیُّ الْعَظِیْمُ وَأَنَا عَبْدُکَ الْبَاءِسُ الْفَقِیْرُ أَنْتَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ وَأَنَا الْعَبْدُ الذَّلِیْلُ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ وَامْنُنْ بِغِنَاکَ عَلَی فَقْرِی، وَبِحِلْمِکَ عَلَی جَھْلِی وَبِقُوَّتِکَ عَلَی ضَعْفِی یَا قَوِیُّ یَا عَزِیْزُ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَی مُحَمَّدٍ وَآلِہِ الْاَوْصِیَاءِ الْمَرْضِیَّیْنَ وَاکْفِنِی مَا أَھَمَّنِیْ مِنْ أَمْرِ الدُّنْیَا وَالْاَخِرَۃِ یَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ
ماہ رجب کی دعا ان اردو
اے معبود! میں تجھ سے سوال کرتی ہوں کہ مجھے شکر گزاروں کا صبر ڈرنے والوں کا عمل اور عبادت گزاروں کا یقین عطا فرما۔ اے معبود! تو بلند و بزرگ ہے اور میں تیرا حاجت مند اور بے مال و منال بندہ ہوں تو بے حاجت اور تعریف والا ہے اور میں تیرا پست تر بندہ ہوں۔ اے معبود! محمد ﷺ اور ان کی آل ؑ پر رحمت نازل فرما اور میری محتاجی پر اپنی تونگری سے میری نادانی پر اپنی ملائمت و بردباری سے اور اپنی قوت سے میری کمزوری پر احسان فرما۔ اے قوت والے! اے زبردست! اے معبود! محمد ﷺ اور ان کی آل ؑ پر رحمت نازل فرما جو پسندیدہ وصی اور جانشین ہیں اور دنیا و آخرت کے اہم معاملوں میں میری کفایت فرما۔ اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔
ماہ رجب کی دعا سے ہر حاجت پوری
رجب المرجب کی اس دعا کے اس قدر فضائل و فوائد ہیں کہ ہمارے مشاہدات کے مطابق جس بھی سائل نے اس دعا کو ماہ رجب میں پابندی سے تلاوت کیا۔ اللہ کی ذات نے اس کی زبان سے نکلی ہر جائز دعا کو قبول فرمایا ہے۔ ہر سال ہمارے روحانی سلسلے سے منسلک ہزاروں سائلین اس دعا کو رجب کے مہینے میں صبح و شام تلاوت کرتے ہیں اور فیض پاتے ہیں۔
اس دعا کی برکت سے بے شمار مریضوں نے شفاء پائی۔ بے گھروں کو ذاتی گھر کی نعمت عطا ہوئی۔ بے اولادوں کو اولاد عطا ہوئی۔ حاجت مندوں کے دل کی تمام جائز حاجات قبول و منظور ہوئیں۔ الغرض یہ دعا اتنی بابرکت، اتنی مجرب اور اس قدر روحانی تاثیر کی حامل ثابت ہوئی ہے کہ اس دعا کو ماہ رجب میں روزانہ صبح و شام تلاوت کرنے والا بارگاہ الٰہی سے بے حساب رزق، عزت، کامیابیاں اور خوشیاں پا لیتا ہے۔
نیز اس دعا کو پڑھنے سے بے چین دلوں پر سکینہ یعنی سکون کی ایسی کیفیت طاری ہوتی ہے کہ جو اس کے دل سے ہر غم اور پریشانی کو مٹا دیتی ہے۔ اس دعا کو اگر نماز کی پابندی کے ساتھ تلاوت کرنے کا معمول بنالیا جائے تو بہترین روحانی فوائد و فضائل بھی عطا ہوتے ہیں۔
دعا
ہماری دعا ہے کہ اللہ کی ذات ا س دعا کو پڑھنے والے تمام افراد کے دل کی دعاؤں کو محمد و آل محمد ﷺ کے صدقے میں قبول و منظور فرمائیں آمین ثم آمین
Female: 0321-7970893
Male: 0323-4028555
Surah Kahf Ka Powerful Taweez
سورۂ الکہف کا پاورفل تعویذ جادو، بندش، نظر بد یا جناتی اثرات کا شکار افراد کی پہلی پسند ہے۔ اس سورہ کا نقش پاس رکھنے کے کرشمات اس قدر زیاد ہیں کہ نقش رکھنے والا خود بھی حیران رہ جائے۔ ڈپریشن، سٹریس اور اینگزائٹی یا حمل گرنے کا خوف یا حمل نہ ہونے کا خوف یا کسی بھی قسم...
Weham Aur Waswaso Ka Rohani Ilaj
جن افراد کو وہم، وسوسے، گندے شیطانی خیالات آتے ہیں۔ اسے اوسی ڈی کہتے ہیں۔ اس کا روحانی علاج شیئر کریں گے۔ ہم سے علاج کروانے کے لئے موضوع کے آخر میں دئیے گئے وٹس اپ نمبرز پر رابطہ کریں۔ ہر قسم کے وسوسوں اور اوسی ڈی کو نقش سورۂ الشعراء کی طاقت سے ۷ دن میں کنٹرول کیا...
Rajab Mein Surah Ikhlas Ka Wazifa
ماہ رجب میں جمعہ کے دن سورئہ الاخلاص پڑھنے کی فضیلت آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ ماہ رجب میں جمعہ کے دن جس نے سورۂ الاخلا ص پڑھ لی اسے کون سے فوائد حاصل ہو ں گے۔ نیز آپ کو یہ بھی بتائیں گے کہ سورۂ الاخلاص کو اگر روزانہ تلاوت کرنے کا معمول بنا لیا جائے تو اس سے کیا فوائد...
Rajab 2020 Lailatul Raghaib Ki Ibadat
ماہ رجب المرجب 2020 کی پہلی جمعرات لیلتہ الرغائب کی عبادت ماہ رجب کی پہلی جمعرات کی شب جسے لیلۃ الرجب یا لیلۃ الرغائب بھی کہتے ہیں۔یہ دعاؤں کی قبولیت کی بہت بڑی رات ہے۔ اس رات جو شخص سونے سے پہلے سورۂ الیٰسین کی تلاوت کرے گا اور لیلۃ الرغائب کے اعمال بجا لائے گا اس...
Rajab Ki Pehli Raat Ki Ibadat 2020
رجب کی پہلی رات سے ویسے تو بہت سی دعائیں، عبادات اور اعمال منسوب ہیں۔مگر بعض دعائیں ایسی بھی ہیں جو رسول اللہ ﷺ اور اہل بیت ؑ نے ہمیں خاص الخاص رجب کی پہلی رات میں کرنے کی تاکید کی ہے۔بزرگ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص رسول اللہ ﷺ اور اہل بیت ؑ کے بتائے گئے طریقے کے...
Rajab 2020 K Chand Ka Wazifa
ہم آپ سے ماہ رجب کی بہت ہی پاورفل دعا شیئر کر رہے ہیں۔ جسے آپ نے رجب 2020کا چاند دیکھ کر 5 مرتبہ تلاوت کرنا ہے۔ یہی وہ دعا ہے جسے رسول اللہ ﷺ رجب کا چاند دیکھ کر پڑھا کرتے تھے۔اس لئے فضیلت کے اعتبار سے یہ دعا بہت ہی مجرب ہے۔ رجب المرجب 2020 کی دعا کی فضیلت بزرگ...
Rajab K Chand Ki Dua 2020
Rajab 2020 k chand ki jo dua ham ap se share kar rahe hain. Is dua ko ap nay mah e rajab 2020 ka chand dekh kar 5 martaba tilawat karna hai. Yehi wo powerful dua hai jisay Rasool Allah S.A.W. Rajab ka chand dekh kar parha karte thay. Isliye fazilat k aitbaar se ye dua...